حکام کے مطابق 2025 میں نیگلیریا سے پہلا جانی نقصان 23 فروری کو ہوا، جب گلشن اقبال کی 36 سالہ خاتون ایک نجی اسپتال میں اس مہلک انفیکشن سے انتقال کر گئی تھیں

کراچی: شہر قائد میں نیگلیریا وائرس نے ایک اور قیمتی جان لے لی، رواں سال وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہو گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 29 سالہ نوجوان، جو ضلع وسطی کا رہائشی تھا، نیگلیریا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔ مریض میں 7 ستمبر سے بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں، جبکہ 11 ستمبر کو اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض کی وفات کے بعد 12 ستمبر کو نیگلیریا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
حکام کے مطابق 2025 میں نیگلیریا سے پہلا جانی نقصان 23 فروری کو ہوا، جب گلشن اقبال کی 36 سالہ خاتون ایک نجی اسپتال میں اس مہلک انفیکشن سے انتقال کر گئی تھیں۔
یاد رہے کہ نیگلیریا فاؤلری ایک نایاب مگر مہلک دماغی انفیکشن ہے، جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہو کر دماغی سوزش اور ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔ اس وائرس کی عمومی وجہ غیر محفوظ پانی کا استعمال یا وضو کے دوران آلودہ پانی کا ناک میں جانا ہوسکتا ہے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل





