150 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے


افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں 2 مختلف کشتیوں کو حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثات 10 اور 11 ستمبر کو ایکواٹور صوبے سے 150 کلومیٹر دور پیش آئے جس کے نتیجے میں 193 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر کو دریائے کانگو کے کنارے کولیلا علاقے میں ایک کشتی جس میں 500 افراد سوار تھے اس میں آگ بھڑکنے کے بعد حادثہ پیش آیا جس کے بعد کشتی الٹ گئی۔
جمہوریہ کانگو کی وزارت انسانی امور کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کے بعد ڈوبنے والے افراد میں سے 107 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا اور 150 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 10 ستمبر کو صوبے ایکواٹور کے علاقے بسنکسو میں ایک موٹرائزڈ کشتی کے الٹنے سے کم از کم 86 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر طالب علم تھے۔
رپورٹ کے مطابق بسنکسو میں موٹرائزڈ کشتی کے الٹنے کے حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نا آسکیں جب کہ اس حادثے میں بھی متعدد افراد لاپتہ ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل





