سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
انفرا اسٹرکچر اورکاروبار کی تباہی کا پتہ لگانے کے لیے اکنامک شماری سے بھی مدد لی جائے گی


حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حتمی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مردم شمار اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر اورکاروبار کی تباہی کا پتہ لگانے کے لیے اکنامک شماری سے بھی مدد لی جائےگی۔
زراعت شماری سےحاصل ڈیٹا سے فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصانات کا تجزیہ کیا جائے گا، دستیاب ڈیٹا اور سافٹ ویئر کے استعمال سے سیلابی نقصانات کا سروے کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق حالیہ اکنامک شماری کے دوران ملک بھر کی عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا گیا تھا جس سے اضلاع، بلاک اورگاؤں کی سطح پر سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانےمیں مدد ملے گی، اس سے بزنس سینٹرز، اسکول،کالجز، جامعات اور مساجد سمیت دیگرعمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ چل سکے گا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

