محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
میرا بیٹا اللہ تعالیٰ کی امانت تھا، جو واپس لوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے رب کے پاس لوٹنا ہے، اور جن کی واپسی عزت و وقار کے ساتھ ہو، وہی کامیاب ہیں،والد


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے شہید کے والد بریگیڈیئر حسن عباس اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور اکلوتے بیٹے کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "آپ کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کیپٹن تیمور شہید ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے شہید کو ملنے والے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیکھے۔
بریگیڈیئر حسن عباس نے کہا کہ میرا بیٹا اللہ تعالیٰ کی امانت تھا، جو واپس لوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے رب کے پاس لوٹنا ہے، اور جن کی واپسی عزت و وقار کے ساتھ ہو، وہی کامیاب ہیں۔
شہید کیپٹن تیمور حسن کی شہادت کے تین روز بعد شادی ہونا طے تھی۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 3 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 4 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 2 گھنٹے قبل