بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
جے-10 اور جے ایف-17 طیاروں نے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنایا ہے اور مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی،زرداری


بیجنگ: صدر آصف علی زرداری نے چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا،یہ دورہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن عمل میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت بطور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر AVIC کمپلیکس پہنچے، جہاں انہوں نے پورے کمپلیکس کا معائنہ کیا،اس کمپلیکس میں جے-10 سی طیارہ تیار کیا جاتا ہے، جس نے مئی 2025 کے معرکۂ حق میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو، فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر کے ہمراہ تھے،
اس دوران صدرزرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور انہیں جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی،جبکہ صدر مملکت کو پر ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ جے-10 اور جے ایف-17 طیاروں نے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنایا ہے اور مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستان نے چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے AVIC کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔
خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

