چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
صدرنے ٹرین اور اس میں نصب زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا اور کہا کہ چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے۔


چینگدو: صدر آصف علی زرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر کیا اور نصف گھنٹے میں چینگدو سے میان یانگ کا سفر مکمل کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،چین کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک ہے، جس میں 45 ہزار کلومیٹر طویل ٹریک شامل ہے اور سالانہ دو ارب سے زائد مسافر اس سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔ یہ ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں اور ماحول دوست الیکٹرک ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے ٹرین اور اس میں نصب زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا اور کہا کہ چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر آصف زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
- 7 hours ago

جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
- 8 hours ago

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 6 hours ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 4 hours ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 7 hours ago

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
- 8 hours ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 hours ago

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،فیلڈ مارشل
- 7 hours ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 6 hours ago





