مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں،وزیراعلیٰ بھگونت مان


بھارت کی سکھ برادری نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ یاتریوں کو نومبر میں بابا گرو نانک کی یوم پیدائش پر پاکستان جانا ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا ہے ۔
پاکستان جانے سے روکنے پر بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں اور سکھ مذہبی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان سے میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے ؟
سابق رکن لوک سبھا سکھبیر سنگھ بادل کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں،کرتارپورتک رسائی نہ دینےسے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے لہٰذا کرتارپور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
- 3 hours ago

سندھ حکومت کا اقلیتی برادری کے تہوار کے موقع پر 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
- 2 hours ago

ٹرمپ کا خواب چکنا چور، امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام
- 13 minutes ago

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
- an hour ago

لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان
- 3 hours ago

امیر بالاج قتل کیس ، مرکزی ملزطیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا
- an hour ago

نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کے لیے ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت پیش کر دی
- 4 hours ago

لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک پہنچ گئی
- 3 hours ago

امریکا کا جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان
- 5 hours ago

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے ، حکومت کی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل
- 5 hours ago

سکیورٹی خدشات،جڑواں شہر مختلف مقامات سے بند، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
- 5 hours ago

سی ٹی ڈی کا ضلع بنوں میں آپریشن،2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago