بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے تاہم گزشتہ عرصے میں اس کی جانب سے آپریشنز کی مخالفت دیکھی گئی


اسلام آباد:وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمیشہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور صوبائی حکومت کی پالیسیز سے دہشت گردی کے خلاف وفاقی اقدامات متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے تاہم گزشتہ عرصے میں اس کی جانب سے آپریشنز کی مخالفت دیکھی گئی۔
بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی اور پارٹی میں غلط فیصلوں اور گروہ بندی کا تذکرہ کیا گیا۔ ان کا الزام تھا کہ پی ٹی آئی ا ب27 ستمبر کا چورن بیچ رہی ہے اور صوبے میں گورننس کے معاملات بھی زیرِ سوال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی اوقات شہدا کے جنازوں اور ان کے گھرانوں پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، جسے سیاست کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزرا کے بیانات پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ جنازوں پر سیاست کرنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ جذبات سے ماورا ہے اور ہر شہید ہمارے بھائی ہیں جنہوں نے ملک کے لیے قربانی دی ،انہوں نے خود ایک فوجی خاندان سے تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کریں گے اور ذاتی طور پر ان کے گھر جائیں گے۔
گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ بعض مواقع پر وزیراعظم اور دیگر رہنما کسی جنازے پر نہیں پہنچ پائے اس پس منظر میں انہیں اس بات کی تکلیف ہے کہ جنازوں کو بطور سیاسی ایونٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رہیں گی اور حل کے لیے بات چیت اور مؤثر پالیسی درکار ہیں۔

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- an hour ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 33 minutes ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 5 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- an hour ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 42 minutes ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 hours ago

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- an hour ago