یہ تمام ایجادات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بعض اوقات حادثات اور غلطیاں بھی دنیا کو بدلنے والی کامیابیوں کا سبب بن جاتی ہیں۔


ویب ڈیسک : دنیا کی کئی مشہور اور اربوں ڈالر کمانے والی مصنوعات دراصل حادثاتی طور پر وجود میں آئیں۔ چاہے وہ ناشتے کے کارن فلیکس ہوں یا نٹیلّا، یا پھر چپکنے والی اسٹکی نوٹس، یہ سب ایجادات دراصل غلطیوں یا اتفاقات کا نتیجہ تھیں جنہوں نے عالمی سطح پر شہرت اور کامیابی حاصل کی۔
1۔ کارن فلیکس:
1894 میں امریکا کے ڈاکٹر جان ہاروی کیلگ اور ان کے بھائی وِل کیلگ نے گرینولا تیار کرنے کی کوشش کے دوران اناج کو غلطی سے زیادہ دیر خشک چھوڑ دیا۔ جب اس پرانے اناج کو دبایا گیا تو کرسپی فلیکس تیار ہوئے۔ بعد ازاں وِل کیلگ نے اس ایجاد کو بڑے پیمانے پر متعارف کروایا اور 1906 میں "کارن فلیکس" کے نام سے مارکیٹ کیا، جو امریکی عوام میں فوراً مقبول ہوگیا۔ آج یہ ایک اربوں ڈالر کی انڈسٹری ہے۔
2۔ سپر گلو:
1942 میں ہیری کوور جونیئر نامی سائنسدان اصل میں جنگی جہازوں کے شفاف نشانے بنانے کے لیے میٹریل ڈھونڈ رہے تھے لیکن ایک مادہ سامنے آیا جو ہر چیز سے فوراً چپک جاتا تھا۔ ابتدا میں اسے رد کر دیا گیا، مگر چند سال بعد دوبارہ تحقیق کے نتیجے میں یہ سپر گلو کی صورت میں سامنے آیا۔ 1958 میں اسے لانچ کیا گیا اور جلد ہی گھریلو ضرورت کی لازمی شے بن گئی۔ 1980 کی دہائی تک اس کی سالانہ فروخت 100 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
3۔ اسٹکی نوٹس (پوسٹ اِٹ نوٹس):
1968 میں 3M کمپنی کے سائنسدان اسپینسر سلور اصل میں ایک مضبوط گوند بنانا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے ایک ہلکی مگر بار بار استعمال ہونے والی چپکنے والی گوند بنا لی۔ کئی سال بعد ان کے ساتھی آرٹ فرائے نے اسے بُک مارکس بنانے کے لیے استعمال کرنے کا خیال دیا۔ 1979 میں "پوسٹ ا ٹس" لانچ کیے گئے اور جلد ہی دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔ آج ہر سال تقریباً 50 ارب اسٹکی نوٹس فروخت ہوتے ہیں۔
4۔ نٹیلّا:
1946 میں اٹلی کے پیسٹری شیف پیئترو فیریرو نے چاکلیٹ کی کمی پوری کرنے کے لیے ہیزل نٹس کا استعمال کیا اور "جیاندوجوت" نامی سخت چاکلیٹی مٹھائی متعارف کروائی۔ 1949 کی گرمیوں میں جب یہ مٹھائی پگھل گئی تو یہ مزید لذیذ اور کریمی بن گئی۔ پیئترو کے بیٹے میکیلے فیریرو نے اسے بہتر فارمولا دے کر 1964 میں نٹیلّا کے نام سے مارکیٹ کیا۔ آج نٹیلّا دنیا کی سب سے مقبول اسپرڈ ہے، جس کا ہر 2.5 سیکنڈ میں ایک جار فروخت ہوتا ہے۔
یہ تمام ایجادات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بعض اوقات حادثات اور غلطیاں بھی دنیا کو بدلنے والی کامیابیوں کا سبب بن جاتی ہیں۔

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
- 12 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن واستحکام تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- 14 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 11 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 13 گھنٹے قبل

کابینہ کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگا، حکومتی ترجمان
- 12 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ نہ کیا تو ساری محنت ضائع ہو جائے گی: وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

نیپرا کا کے-الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی توثیق
- 9 گھنٹے قبل

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 13 گھنٹے قبل
پہچان پروگرام کے تحت 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو ٹول کٹس کی تقسیم
- 11 گھنٹے قبل