اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اپیل کنندہ اس وقت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین ہیں


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اپیل کنندہ اس وقت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ انہیں 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا اور اگلے روز یعنی 25 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کردیا گیا تھا۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، لہٰذا یہ اپیل ان کی تعیناتی کو قانونی قرار دینے کے لیے دائر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی گئی کہ اپیل کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آج ایک محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا،یہ فیصلہ شہری اسامہ خلجی کی درخواست پر سنایا گیا تھا، جو ایڈووکیٹ اسد لادھا کے توسط سے دائر کی گئی تھی ،درخواست میں پی ٹی اے کے ممبر (ایڈمنسٹریشن) کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ممبر (ایڈمنسٹریشن) کے عہدے کے قیام، اس کی اہلیت اور معیار کے تعین، اور بھرتی کے عمل میں شفافیت و قانونی ساکھ کا فقدان رہا۔
جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تین امیدواروں کے پینل کی سفارش پی ٹی اے رولز کے خلاف تھی، کیونکہ رول 4 (4) کے مطابق صرف ایک امیدوار کی سفارش کی جا سکتی تھی۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ حکومت کا یہ فیصلہ کہ پینل میں میرٹ لسٹ کے سب سے نچلے امیدوار کو منتخب کیا جائے، کسی معقول جواز یا قانونی بنیاد سے خالی تھا۔ یہ طرزِ عمل جنرل کلازز ایکٹ 1897 کی دفعہ 24 اے کی خلاف ورزی ہے، جو حکومت کو پابند کرتا ہے کہ وہ فیصلے منصفانہ اور معقول انداز میں کرے۔
مزید یہ بھی کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ تقرری کا عمل آگے نہ بڑھایا جائے، تاہم بعد میں حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ عدالت نے بھرتی کے عمل کو جاری رکھنے کی جزوی اجازت دی لیکن واضح کیا کہ کوئی بھی تقرری کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔ اس کے باوجود میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کو پہلے ممبر (ایڈمنسٹریشن) اور پھر چیئرمین پی ٹی اے تعینات کردیا گیا۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 2 گھنٹے قبل