پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان
اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں 5 سال کی آسان اقساط پر بلا سود شہریوں میں فراہم کی جائیں گی

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر بلا سود فراہم کی جائیں گی ۔
گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر بلا سود فراہم کی جائیں گی،دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
1 ہزار گاڑیاں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے مختص کی گئی ہیں ، 100 گاڑیاں انفرادی درخواست گزاروں کیلئے مختص ہیں ، خواتین کےلیے خصوصی طور پر 30 ای گاڑیاں سکیم میں مختص کی گئیں ہیں۔ درخواست جمع کروانے کیلئے آن لائن پورٹل قائم E-taxi.punjab.gov.pk کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ ای ٹیکسی منصوبے سے روزگار اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی ، سکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی گئی ہیں۔
انٹرسٹ کا سارا بوجھ حکومت خود برداشت کرےگی،منصوبے سے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو بھی فروغ ملے گا ،ای ٹیکسی سکیم سے لوگوں کا رجحان الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 43 منٹ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 21 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل







