رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان دونوں برطانوی ارکان کو سرحد پر ہی روک دیا اور اسرائیل میں داخل ہونے سے منع کر دیا


برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے ایک پارلیمانی وفد کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر تھے، جہاں وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری طبی و امدادی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان دونوں برطانوی ارکان کو سرحد پر ہی روک دیا اور اسرائیل میں داخل ہونے سے منع کر دیا۔
دونوں ارکان پارلیمنٹ نے اس رویے کو افسوسناک اور غیر ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں اور سہولیات کو قریب سے دیکھنا چاہتے تھے تاکہ پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھا سکیں، لیکن اسرائیلی حکام نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔
ادھر لندن میں اسرائیلی سفارت خانے نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جب کہ برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسرائیلی حکام سے اس طرزِ عمل پر باضابطہ طور پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام بعض برطانوی قانون سازوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک چکے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 7 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 5 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 10 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 8 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 10 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago








