زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیاجو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے


روس کے شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی اور گرد و نواح میں شدت کا 7.8 میگنیٹیوڈ کا زلزلہ آیا ہے جس نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔
زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔
زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی۔
تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں 30 جولائی کو 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے ہوائی، کیلیفورنیا اور جاپان میں تباہ کن سونامی لہریں پیدا کی تھیں۔
زلزلے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سونامی کی لہریں چند منٹ سے لے کر ایک گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، اور ان کی شدت ہر علاقے میں مختلف ہو سکتی ہے۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائیں اور سرکاری اعلان تک بلند مقامات پر مقیم رہیں۔
تاحال کینیڈا، امریکا یا ہوائی کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا لیکن روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں زبردست الرٹ جاری ہے۔

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 17 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 19 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 14 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 17 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 17 گھنٹے قبل












