اسٹیٹ بینکوئٹ میں صادق خان کو مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ انہیں ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، انہوں نے اپنے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں گزشتہ رات ہونے والے اسٹیٹ بینکوئٹ میں صادق خان کو مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ صادق خان وہاں آئیں۔
🚨 TRUMP DOUBLES DOWN ON SADIQ KHAN NOT BEING AT STATE BANQUET
— Starmer Sycophant (@sirwg202110) September 18, 2025
“I didn’t want him there.”
Perfect. pic.twitter.com/FgTwD2s2MW
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میئر لندن صادق خان ونزر کاسل میں ہونے والے شاہی ضیافت میں آنا چاہتے تھے لیکن انہیں میرے کہنے پر مدعو نہیں کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قرار دیا اور لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے صادق خان کو امیگریشن کے حوالے سے بھی آفت قرار دیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر دو روزہ سرکارے دورے پر برطانیہ میں موجود تھے، انہوں نے برطانیہ کے ساتھ ٹیکنالوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تاہم آج وہ برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ بھی دیا گیا جہاں شاہی خاندان کے افراد، سیاستدانوں اور امریکا کی ٹیک کمپنیوں سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 17 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 17 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 19 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 19 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 17 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 14 گھنٹے قبل












