اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔
یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی جس میں پاکستان بھی شامل تھا، امریکی ویٹو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکا کے اس اقدام پر کئی ممالک نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’سیاہ لمحہ‘ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور خوراک نہ ہونے کے باعث بچے بھوک سے مررہے ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل میں ارکان کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں ہسپتالوں کو بھی نہ چھوڑا۔
پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران زور دیا کہ غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہئے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 27 منٹ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 5 گھنٹے قبل

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- 2 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 6 گھنٹے قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل