Advertisement
پاکستان

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین  آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے، اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2025, 2:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین  آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور

پرائیویٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین  آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے بھی پرائیویٹ  حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور  نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے اور  عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونےکا بیان حلفی دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ برس کے22097 عازمین کے علاوہ نئے 37903 درخواست گزار امسال حج پر جا سکیں گے

Advertisement