آئی فون 17 سیریز کو دنیا کے مختلف ممالک میں 19 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا


آئی فون 17 سیریز کو دنیا کے مختلف ممالک میں 19 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور اس موقع پر ہزاروں افراد مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔

سنگاپور سے لے کر لندن تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانے کے خواہشمند نظر آئے۔ 9 ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 19 ستمبر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں صبح 8 بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔

اس موقع پر ان ممالک میں ایپل اسٹورز کے سامنے کافی رش دیکھنے میں آیا۔ خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس، ایپل واچ 11 سیریز اور ایپل واچ الٹرا 3 متعارف کرائے تھے۔ اس بار ایپل نے آئی فون پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر کو دی ہے۔

وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو تمام فونز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بیٹری لائف بھی بہتر بنائی گئی ہے۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے پہلے سے کچھ بڑا 6.3 انچ کا ہے۔ یہ پرو موشن ڈسپلے ہے جس میں آل ویز آن کا فیچر دیا گیا ہے جو پہلے صرف پرو ماڈلز میں ہی دستیاب تھا۔ فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہے۔

سرامکس شیلڈ 2 سے فون کو خراشوں یا گرنے پر تحفظ ملتا ہے جبکہ کمپنی نے پورے دن کی بیٹری لائف کا وعدہ کیا ہے۔ ایپل کا نیا آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کی تاریخ کا پتلا ترین فون ہے۔ اس کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر جبکہ وزن 165 گرام ہے۔

آئی فون 16 کی موٹائی 7.8 ملی میٹر ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئی فون ائیر کتنا پتلا ہوگا۔ اس کے ٹائٹینیم المونیم فریم کو سرامکس شیلڈ 2 سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ ڈیوائس کے اندر اے 19 پرو چپ اور 12 جی بی ریم ہے۔

آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس کے بیک پر 48 میگا پکسل کے 3 کیمرے ہیں جو 8k ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔دونوں فونز میں تیز انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی 7 چپ دی گئی ہے۔ایپل کا دعویٰ ہے کہ دونوں فونز کی بیٹری بہت طاقتور ہے اور مسلسل 39 گھنٹے تک ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے۔

آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ آئی فون 17 ائیر کی قیمت 999 ڈالرز، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ تمام فونز کی اسٹوریج کم از کم 256 جی بی ہوگی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- an hour ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 4 hours ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 4 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 43 minutes ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 4 hours ago






