Advertisement

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار

کسی بھی وقت سعودی عرب پر حملہ کر سکتا ہے، اس لیے سعودی ولی عہد نے خاموشی سے پاکستان سے دفاعی معاہدہ کیا، جو خود بھی ایک جوہری طاقت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 19th 2025, 6:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی  اداکار

ممبئی: بھارت کے معروف اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دوراندیشی اور عقلمندی قرار دیا ہے۔

کمال راشد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہایت سمجھدار اور حقیقت شناس حکمران ہیں۔

انہوں نے لکھا "جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطر پر حملہ کیا اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی ردِعمل نہ دیا، تو شہزادہ محمد بن سلمان نے فوری طور پر سمجھ لیا کہ امریکا اور اسرائیل پر مکمل انحصار خطرناک ہو سکتا ہے۔"

کے آر کے کے مطابق، اسرائیل چونکہ ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی وقت سعودی عرب پر حملہ کر سکتا ہے، اس لیے سعودی ولی عہد نے خاموشی سے پاکستان سے دفاعی معاہدہ کیا، جو خود بھی ایک جوہری طاقت ہے۔

کمال راشد خان نے دعویٰ کیا کہ "اس معاہدے کے بعد سعودی عرب عملی طور پر 'راتوں رات ایٹمی طاقت' بن گیا ہے۔ اب یہ بات یقینی ہے کہ نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکا سعودی عرب پر حملے کی ہمت کرے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "محمد بن سلمان نے نہ امریکا، نہ چین، نہ روس، اور نہ ہی نیٹو رکن ترکی پر بھروسہ کیا، بلکہ انہوں نے پاکستان پر اعتماد کیا — ایک ایسا ملک جس کے پاس ایٹمی صلاحیت کے ساتھ ساتھ جدید جنگی ٹیکنالوجی ہے، بشمول JF-17 تھنڈر، جو کسی بھی دشمن پر کاری ضرب لگا سکتا ہے۔"

Advertisement
افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا

  • 3 hours ago
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین  آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین  آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور

  • 6 hours ago
معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے

  • 3 hours ago
البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب

  • 3 hours ago
آئی  فون کی خریداری  کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

  • 6 hours ago
آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا

  • 5 hours ago
جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

  • 7 hours ago
یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر

  • 3 hours ago
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

  • 2 hours ago
پاکستان کی  بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • an hour ago
پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی

  • 5 hours ago
ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا

  • an hour ago
Advertisement