Advertisement
پاکستان

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ سیرین ایئر کو اپنے فضائی بیڑے میں مزید طیارے شامل کرنے چاہئیں تاکہ اس کے نیٹ ورک اور سفری سہولتوں میں وسعت لائی جا سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 20th 2025, 5:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے شہر کاشغر میں سیرین ایئر کے مالک و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر یونچون یانگ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ایئرلائن کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق، ملاقات کے دوران ڈاکٹر یانگ نے صدر زرداری کو پاکستان میں سیرین ایئر کی آئندہ سرگرمیوں اور منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاک فضائیہ کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایویونکس ٹیکنالوجی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی شریک تھے۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ سیرین ایئر کو اپنے فضائی بیڑے میں مزید طیارے شامل کرنے چاہئیں تاکہ اس کے نیٹ ورک اور سفری سہولتوں میں وسعت لائی جا سکے۔

اس پر ڈاکٹر یانگ نے پاکستان میں سیرین ایئر کے آپریشنز میں مزید سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر یونچون یانگ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر چکے ہیں اور چین میں ایک معروف سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی و صدر ہیں، جس کی ذیلی کمپنیاں امریکہ اور سویڈن میں بھی کام کر رہی ہیں۔

سیرین ایئر، پاکستانی ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی چینی نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے اور یہ بیجنگ کے لیے پروازیں چلانے والی پاکستان کی پہلی نجی ایئر لائن بھی ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
Advertisement