Advertisement
تفریح

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع

آریان خان کی ہدایت کردہ سیریز کی کہانی ایک نوجوان کردار، آسمان سنگھ، کے گرد گھومتی ہے جو فلمی صنعت میں مقام بنانے کے لیے جدوجہد کرتا دکھائی دیتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 20th 2025, 5:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے بطور ہدایت کار اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کر دیا، جب کہ ان کی پہلی ویب سیریز 'The Bastards of Bollywood' نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس نے گزشتہ برس اس بات کی تصدیق کی تھی کہ آریان خان ان کے لیے ایک ویب سیریز کی ہدایت کاری کریں گے، اور اب اس کا پہلا سیزن ریلیز ہو چکا ہے۔

آریان خان کی ہدایت کردہ سیریز کی کہانی ایک نوجوان کردار، آسمان سنگھ، کے گرد گھومتی ہے جو فلمی صنعت میں مقام بنانے کے لیے جدوجہد کرتا دکھائی دیتا ہے۔

سیریز میں بالی وڈ کی چمکتی دنیا، اندرونی سیاست، خاندانی سازشیں، عشق و محبت، اور اقربا پروری جیسے حساس موضوعات کو خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

پہلے سیزن میں آسمان سنگھ کو ایک مشہور اداکارہ کی بیٹی کرشمہ تلوار کے ساتھ کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس میں رومانس، فریب، اور انڈسٹری کے تلخ حقائق کو جرات مندانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

ڈرامائی اور طنزیہ انداز میں بنائی گئی اس سیریز میں فلم نگری کے طاقتور تعلقات اور رسہ کشی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ہدایت کار آریان خان جبکہ پروڈیوسر ان کی والدہ گوری خان ہیں، اور اس سیریز کو شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی "ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ" کے بینر تلے تخلیق کیا گیا ہے۔

اداکاری کے شعبے میں بوبی دیول، لکھشیا لالوانی، سحر بامبا، راگھوو جویال، رجت بیدی، انایا سنگھ، اور منیش چوہدری نے حصہ لیا ہے، جبکہ شاہ رخ خان، کرن جوہر اور تمنا بھاٹیا بھی مختصر مگر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ تمنا بھاٹیا پر ایک آئٹم سانگ بھی فلمایا گیا ہے۔

سیریز میں متعدد مشہور ولن کرداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر بالی وڈ اسٹائل میں پیش کیا گیا ہے۔

آریان خان کے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کے لیے مزید منصوبے لائیں گے اور مستقبل میں بطور اداکار بھی کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ ان کی بہن سہانا خان پہلے ہی فلمی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
Advertisement