Advertisement
پاکستان

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی

خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 30 ہزار 231 ہے، جن میں مرد 1 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 793 اور خواتین 1 کروڑ 5 لاکھ 4 ہزار 438 شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 21st 2025, 12:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو چکی ہے۔ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 ہے، جو کُل ووٹروں کا 53.62 فیصد بنتی ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 ہے، جو 46.38 فیصد کے برابر ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے پنجاب سرفہرست ہے جہاں ووٹروں کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہے، جن میں مرد 4 کروڑ 8 لاکھ 635 اور خواتین 3 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار 954 ہیں۔ سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہے جن میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 52 لاکھ 68 ہزار 278 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 923 ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 30 ہزار 231 ہے، جن میں مرد 1 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 793 اور خواتین 1 کروڑ 5 لاکھ 4 ہزار 438 شامل ہیں۔ بلوچستان میں یہ تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہے، جہاں مرد ووٹرز 31 لاکھ 56 ہزار 26 اور خواتین 24 لاکھ 82 ہزار 58 ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہے، جن میں مرد 6 لاکھ 33 ہزار 405 اور خواتین 5 لاکھ 78 ہزار 429 شامل ہیں۔ شرح کے اعتبار سے بلوچستان میں مرد ووٹرز کی سب سے زیادہ شرح 55.98 فیصد اور خواتین کی 44.02 فیصد ہے، جبکہ سب سے متوازن تناسب اسلام آباد میں دیکھا گیا جہاں مرد ووٹرز کی شرح 52.27 فیصد اور خواتین کی 47.73 فیصد ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 4 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 5 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
Advertisement