میزبان مالدیپ سمیت پانچوں حریفوں کو شکست دے کر لیگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں سب سے مضبوط ٹیم کی حیثیت سے جگہ بنالی ہے


مالدیپ میں جاری کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ہفتے کے روز پاکستان نے دو اہم میچز میں میدان مارا۔ پہلے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دی، جہاں کاشف علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 15-24 اور دوسرا سیٹ 5-28 سے اپنے نام کیا۔
شام کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے کامیابی حاصل کی، جہاں محمد شاہد بشیر نے 18 پوائنٹس اسکور کیے، احمد حسن بیگ نے 12 اور حضرت حسین نے 4 پوائنٹس بنائے۔
میچ کے سیٹ اسکورز 9-30 اور 13-32 رہے، اور شاہد بشیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان نے اب تک لیگ مرحلے میں بھارت، سری لنکا اور میزبان مالدیپ سمیت پانچوں حریفوں کو شکست دے کر لیگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں سب سے مضبوط ٹیم کی حیثیت سے جگہ بنالی ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 7 گھنٹے قبل

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 3 گھنٹے قبل
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 5 گھنٹے قبل

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 4 گھنٹے قبل

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 6 گھنٹے قبل

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 2 گھنٹے قبل

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل