مقبول اداکار ڈرامےمیں منفی کردار میں نظر آئیں گے


مقبول اداکار نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے ‘شرپسند’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس میں وہ منفی کردار میں نظر آئیں گے۔
نعمان اعجاز کا شمار انڈسٹری کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈرامے میں کم وقت میں بھی ایسی اداکاری کرتے ہیں جو ناظرین کے ذہنوں میں طویل عرصے تک محفوظ رہ جاتی ہے۔
حال ہی میں نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ ان کا کردار منفی نوعیت کا ہوگا۔
View this post on Instagram
ٹیزر میں نعمان اعجاز شرپسند کردار کا تعارف یوں کروا رہے ہیں کہ شرپسند وہ نہیں ہوتا جو شور مچائے، بلکہ وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے دلوں میں دراڑ ڈال دے، اس کے چہرے پر مسکراہٹ، مگر نیت میں زہر چھپا ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ کھلی آنکھوں سے جو دیکھا جائے وہی سچ ہو، کبھی کبھی فراست کا دکھایا ہوا بھی سچ ہوتا ہے۔
ٹیزر میں نعمان اعجاز کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ بھی دکھائی گئی ہے، جب کہ ڈرامے کے عنوان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کو اپنے اشاروں پر نچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں حریم فاروق، عفان وحید، حرا مانی، نادیہ افگن، ثمینہ احمد اور دیگر شامل ہیں۔ ’شرپسند‘ کی کہانی سارہ صادق نے لکھی ہے، جب کہ اس کی ہدایتکاری احسن طلیش نے کی ہے۔
فی الحال ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید کی جا رہی ہے کہ یہ جلد منظر عام پر آئے گا۔

یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025:پاک بھارت میچ سے قبل وسیم اکرم کے شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ ، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کے لیےاچھی خبر،میٹا کا واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
- 6 منٹ قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ، سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کا فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے انکار، یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

عالمی سطح پر قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین
- 3 گھنٹے قبل

کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اپ ٹریک بند
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
- 35 منٹ قبل

وزیراعظم کا 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

قوالی کے فن میں منفرد مقام رکھنے والے مقبول احمد صابری کو مداحو ں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
- 26 منٹ قبل