بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف اسمارٹ باؤلنگ کرنی ہو گی اور مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے، وسیم اکرم


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ 2025 سپرفور مرحلے میں پاکستان بھارت میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے دیئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو باؤلنگ کے حوالے سے اہم مشورے دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف اسمارٹ باؤلنگ کرنی ہو گی۔ اور مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں عمانی فاسٹ باؤلر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا۔ اور میں چاہتا ہوں کے شاہین آفریدی بھی یہی کرے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ شاہین آفریدی ابتدا میں یارکرز پھینکتے ہیں۔ اس لیے انہیں اب پلان بی کی ضرورت ہے۔اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ایک یارکر تو ٹھیک ہے لیکن لگاتار ٹھیک نہیں۔ شاہین آفریدی کو دیکھا ہو گا کہ وہ ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر دباؤ تو نہیں ڈال رہے۔ بہتر ہے کہ وہ لینتھ اور وارئٹی کے ساتھ باؤلنگ کریں۔
واضح رہے کہ بھارت کے گروپ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

عالمی سطح پر قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

قوالی کے فن میں منفرد مقام رکھنے والے مقبول احمد صابری کو مداحو ں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
- 43 منٹ قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ، سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ ، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 6 گھنٹے قبل

کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اپ ٹریک بند
- 4 گھنٹے قبل

نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے ‘شرپسند’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کا فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے انکار، یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کے لیےاچھی خبر،میٹا کا واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی
- 3 گھنٹے قبل