ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 58،صائم ایوب اور محمد نواز نے 21،21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


دبئی:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے پہلے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گئی، فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے جبکہ صائم ایوب 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جس کے بعد حاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ، صاحبزادہ فرحان تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ تھما بیٹھے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت 10،محمد نواز نے 21 رنز بنائے،جبکہ کپتان سلمان آغا 17 اورفہیم اشرف 20رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اننگز کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شیوام دوبے نے 2، کلدیپ یادیو اور ہاردیک پانڈیا نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بولنگ کرنا پسند کرتے، میچ ایک نیا چیلنج ہے، آج اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔
آج کے میچ میں بھی ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ سرانجام دینگے ، پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 16 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)

