ایشیا کپ: بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کوایک دفعہ پھر دھول چٹا دی،پاکستان کو 6 وکٹوں سےشکست
بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 47 اور ابھشیک شرما نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں


دبئی: ایشیا کپ سپر فور کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارتی سورماؤں نے پاکستانی شاہینوں کو دھول چٹاتے ہوئے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر سات گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں اتری بھارتی ٹیم نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی، بھارت کی جارحانہ بلے بازی کے آگے پاکستانی باؤلرز مکمل طور پر بے بس دکھائی دیے۔
بھارت نے 11 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ہیں، بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 47 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
جس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیاجبکہ 123کے مجموعی اسکور پر ابھیشیک شرما ابرار کا شکار بنے، انہوں نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سنجو سیمسن نے 13 رنز بنائے،جبکہ تلک ورما 30 اور ہاردیک پانڈیا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حار ث رؤف نے2 ،فہہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گئی، فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے جبکہ صائم ایوب 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جس کے بعد حاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ، صاحبزادہ فرحان تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ تھما بیٹھے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت 10،محمد نواز نے 21 رنز بنائے،جبکہ کپتان سلمان آغا 17 اورفہیم اشرف 20رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اننگز کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شیوام دوبے نے 2، کلدیپ یادیو اور ہاردیک پانڈیا نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 3 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں
- ایک دن قبل

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی
- ایک دن قبل
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 5 گھنٹے قبل

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- ایک دن قبل

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 5 گھنٹے قبل
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز
- ایک دن قبل
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی
- ایک دن قبل
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟
- 7 گھنٹے قبل

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 3 گھنٹے قبل


