منگل یکم ربیع الثانی 1447ھ مطابق 23 ستمبر 2025 کو مملکت بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی، وزارت افرادی قوت


سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کی جانب سے مملکت کے 95 ویں یوم وطنی کے موقع پر تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل یکم ربیع الثانی 1447ھ مطابق 23 ستمبر 2025 کو مملکت بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق یوم وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے ہر سال بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مملکت بھر میں تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ہوتا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب کا قیام 1932 میں برطانیہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک فرمان کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا اور سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے نجد اور حجاز کے علاقوں کو اکٹھا کر کے سعودی عرب کے نام سے ایک نئی مملکت قائم کی تھی۔
پہلی بار سعودی عرب نے اپنا قومی دن 1965 میں منایا۔ اس وقت شاہ فیصل بن عبدالعزیز مملکت کے فرمانروا تھے۔ تاہم 2005 سے اس دن کے موقع پر شاہ عبداللہ کے زمانے سے عام تعطیل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
ہر سال سرکاری و نجی شعبے کے اداروں کو عام تعطیل دی جاتی ہے۔ سکول ، کالج ، بنک اور حکومت کے تمام ادارے بند رہتے ہیں۔ اس سال قومی دن اس تھیم کے ساتھ منایا جائے گا کہ فخر ہماری فطرت میں شامل ہے۔ یہ اس بات کا مظہر ہے جو سعودی عرب کے ثقافت، ورثے اور قدرتی ماحول کا خاصہ ہے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے رواں سال کے اوائل میں جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی شہریوں کی روزمرہ زمدگی سے سخاوت، ہمت، وقار اور مہمان نوازی کا اظہار ہوتا ہے۔
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 22 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی گلوکارقتل
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

