وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے، مریم نواز


ساہیوال:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو اپنے لیے اللہ کی طرف سے مہمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب میں متاثر ہونے والے کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد دیگی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ساہیوال کے لیے 30 الیکٹرک بسیں لے کر آئی ہوں جس میں لوگ باعزت طریقے سے سفر کریں گے، ساہیوال کے لوگ جو سفر کئی سو روپے میں کیا کرتے تھے اب صرف 20 روپے میں کیا کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بس سروس خواتین، اسپیشل افراد، بزرگوں اور طلبہ کے لیے فری ہے جبکہ بس میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بھی بنایا گیا ہے، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، مانیٹر کریں گے کہ کہیں خواتین کو ہراساں نہ کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھرمیں نوازشریف کےدورکی ترقی کےنشان ہیں۔
پنجاب میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔
تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں، میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالی کے مہمان ہیں، سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں، جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے، جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے، سیلاب سے پہنچنے والے نقصان پر کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹائی اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، اب پاکستان خود کو خادم حرمین شریفین کہہ سکتا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر کا دوراہ کہا جہاں انہوں نے سلائی مشین پر کام کرنےوالی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago


