ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی


حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو شام 5 بجے طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے۔
اس اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف معاہدے سے متعلق پالیسی بیان دیں گے۔ توقع ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں روایتی پارلیمانی ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ایک ’’اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA)‘‘ پر دستخط کیے گئے تھے۔
معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر بیرونی مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ریاستوں کے قریبی تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی تصدیق کرتا ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


