سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا جن میں سے پانچ ججز نے انٹراکورٹ اپیلوں کو منظور اور دو ججز نے مسترد کیا تھا


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور 45 دن میں قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے طابق پاکستان سپریم کورٹ نے سویلین کے کورٹ مارشل کے حوالے سے انٹراکورٹ اپیلوں کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا،اکثریتی فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا۔
سویلین کے کورٹ مارشل کے حوالے سے انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ7مئی 2025 کو سنایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا جن میں سے پانچ ججز نے انٹراکورٹ اپیلوں کو منظور اور دو ججز نے مسترد کیا تھا۔
جسٹس امین الدین خان نے 68 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا،جسٹس محمد علی مظہر نے 47 صفحات کا اضافی نوٹ بھی لکھا،جسٹس امین،جسٹس حسن رضوی،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال نے اضافی نوٹ سے اتفاق کیا،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم افغان نے اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا،سپریم کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیلوں میں ملٹری ٹرائل کی اجازت دی تھی۔
فیصلے میں ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ مجرموں کو اپیل کا حق دینے اور اپیل کا حق دینے کےلیے45 دن میں حکومت کو قانون سازی کا حکم دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے اپیل کا حق دینے کیلئے 45 دن میں حکومت کو قانون سازی کا حکم بھی دیا۔

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا،پرچم بھی لہرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 2 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں لاوارث ملی لڑکی چین میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ، مداح سے شادی کرلی
- 4 گھنٹے قبل

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل