Advertisement

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

میچ میں جنوبی افریقی کپتان لاورا وولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 22nd 2025, 9:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ کیا، تاہم مجموعی طور پر سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

میچ میں جنوبی افریقی کپتان لاورا وولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔ پوری ٹیم صرف 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ وولوارڈٹ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نشرا سندھو نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں محض 26 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اروب شاہ نے 2، جب کہ ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی، جب عمائمہ سہیل صفر پر آؤٹ ہو گئیں۔ تاہم مونیبہ علی (44 رنز، 76 گیندیں) اور سدرہ امین (ناٹ آؤٹ 50 رنز، 94 گیندیں) نے شاندار شراکت قائم کی۔

ناتالیہ پرویز نے بھی 14 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور پاکستان نے 31ویں اوور میں ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 6 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement