Advertisement

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ ، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 23rd 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک:انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف امپائر ڈکی برڈ  92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا، امپائر ڈکی برڈ نے اپنے گھر پر سکونت کے ساتھ آخری سانس لیے۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کررہے ہیں ڈکی برڈ جو کرکٹ کی سب سے پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھے 92 سال کی عمر میں اپنے گھر پر وفات پا گئے۔

ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ ، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے 3 ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ کی جبکہ انہوں نے 93فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، وہ کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔

امپائرنگ سے قبل ڈکی برڈ نے بطور اوپننگ بیٹر یارک شائر کے لیے کرکٹ کی شروعات کی، بعد ازاں وہ اسی کلب کے صدر بھی بنے اور اپنی زندگی کے بڑے حصے کو یارک شائر اور کھیل کی خدمت کے لیے وقف کیا۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں برطانوی حکومت نے 1986 میں انہیں ایم بی ای (Member of the Order of the British Empire) اور 2012 میں او بی ای (Officer of the Order of the British Empire) کے اعزازات سے نوازا۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 8 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 8 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement