ٹوئٹر پر ایک صارف نے آئی فون 17 پرو میکس کے پچھلے حصے پر خراشیں دکھاتی ہوئی ویڈیو شیئر کی اور اسے "اسکریچ گیٹ" کا نام دیا


ایپل نے 9 ستمبر کو اپنی نئی آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا تھا، جس کی فروخت 19 ستمبر سے شروع ہوئی۔
دنیا بھر میں آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز کی خرید و فروخت جاری ہے، لیکن صارفین نے اس سیریز کے بارے میں ایک بڑی شکایت کی ہے۔
صارفین نے آئی فون 17 سیریز کو 'خراشوں کا مقناطیس' قرار دیا ہے۔
کئی صارفین نے بتایا کہ یہ نئے ماڈلز بہت آسانی سے خراشیں کھا جاتے ہیں۔
19 ستمبر کو فروخت شروع ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر، 17 پرو، اور 17 پرو میکس کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں جن میں خراشیں واضح تھیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے آئی فون 17 پرو میکس کے پچھلے حصے پر خراشیں دکھاتی ہوئی ویڈیو شیئر کی اور اسے "اسکریچ گیٹ" کا نام دیا۔
ایک اور صارف نے آئی فون 17 ایئر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بھی "اسکریچ میگنیٹ" کہا۔
یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں آئی فون 17 ماڈلز کو چاقو، اسکرو ڈرائیور، لائٹر، سکے اور چابیوں کے ذریعے جانچا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ اورنج اور بلیو رنگ کے آئی فون 17 پرو ماڈلز خاص طور پر جلد خراش کھا جاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل نے 9 ستمبر کو آئی فون 17 پرو ماڈلز کی رونمائی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیک پر موجود سیرامک شیلڈ ڈیوائسز کو خراشوں سے تین گنا بہتر تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اب تک ایپل کی جانب سے اس مسئلے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

ڈرگ کنٹرول پنجاب کامختلف ادویات کے ناقص بیچز مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 37 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
- 2 گھنٹے قبل

رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر
- 3 گھنٹے قبل

ہماری ہزاروں بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی،وزیر صحت
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا برطانیہ،آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
طویل انتظار ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
- ایک گھنٹہ قبل

چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل