صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو
دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار ماحول اور غیر رسمی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر عالمی امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خطاب میں اہم نکات شامل تھے اور انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا، اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کے پائیدار حل کی تلاش میں سرگرم رہے گا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago


