سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،شہر قائد میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ آج شروع ہو رہا ہے


سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ آج شروع ہو رہا ہے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
اس موقع پر 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل و وارڈ ممبرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ کراچی ڈویژن کے تین اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جہاں کل 54 امیدوار مدمقابل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔ سندھ میں کل 168 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 128 کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
سندھ بھر میں 67 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہونی تھی، جن میں سے 33 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ دو نشستوں پر کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، تین نشستوں کے کاغذات مسترد ہوگئے جبکہ ایک امیدوار ریٹائرڈ ہوگیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل


