انسانی دودھ ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام سے متعلق کونسل نے کہا کہ مخصوص شرائط کے تحت یہ ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں


اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی کے مترادف ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیرصدارت اجلاس میں کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ فیصلے میں نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں نان نفقہ کی ادائیگی لازم قرار دی گئی تھی۔ کونسل کے مطابق یہ فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف ہے۔
انسانی دودھ ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام سے متعلق کونسل نے کہا کہ مخصوص شرائط کے تحت یہ ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، تاہم اس سے قبل لازمی قانون سازی کی جائے اور اس عمل میں کونسل کو شامل کیا جائے۔
کونسل نے دیت کے قانون میں مجوزہ ترامیم کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے، کیونکہ بل میں چاندی کو حذف کر کے سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔
کونسل نے کہا کہ دیت کی سونا، چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون کا حصہ رہنی چاہئیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا سے تیار شدہ انسولین کے استعمال کی اجازت دی، تاہم خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے مناسب قانون سازی پر زور دیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل


