ڈپٹی گورنر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسکیم میں تبدیلی سے 30 فیصد کی بچت ہو گی، لیکن ترسیلات زر میں اضافہ اس اسکیم کی وجہ سے نہیں بلکہ زیادہ رقم بھیجی گئی ہے


اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے آغاز کیا جائے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے زیادہ ریکوری حاصل ہوگی۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی ترسیلات زر پر مراعاتی اسکیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020 میں ترسیلات زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، جبکہ 2024 میں سبسڈی 30 سعودی ریال کر دی گئی تھی۔ رواں سال حکومت نے ترسیلات زر پر سبسڈی دوبارہ کم کر کے 20 سعودی ریال کر دی ہے۔
ڈپٹی گورنر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسکیم میں تبدیلی سے 30 فیصد کی بچت ہو گی، لیکن ترسیلات زر میں اضافہ اس اسکیم کی وجہ سے نہیں بلکہ زیادہ رقم بھیجی گئی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گزشتہ تین سال کا مکمل ڈیٹا لے کر آنا چاہیے اور کمیٹی کو بریفنگ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے بینکوں کو بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے، اور یہ ایک قسم کا اسکینڈل ہے جس پر انکوائری کرائی جانی چاہیے۔ چیئرمین ایف بی آر کو بینکوں سے ریکوری کرنا ہوگی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا کہ پاکستان کرپٹو کونسل پر بریفنگ کون دے گا، جس پر وزیر مملکت اظہر بلال کیانی نے بتایا کہ وزیر خزانہ یا وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کرپٹو کونسل پر بریفنگ دے سکتے ہیں۔
سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ اگر حکومت کرپٹو کے حوالے سے قانون پاس کرانا چاہتی ہے تو قائمہ کمیٹی خزانہ کو پہلے بریفنگ دینی چاہیے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 منٹ قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

