Advertisement
پاکستان

ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 24th 2025, 8:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیرہ اسمٰعیل خان :  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج اس علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں ڈرابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل، 15 ستمبر کو ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا  عدالت جانے کا فیصلہ

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا عدالت جانے کا فیصلہ

  • 3 hours ago
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کی گرفتاری، سلمان اکرم راجہ کا فلیٹ سے تعلق کی تردید

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کی گرفتاری، سلمان اکرم راجہ کا فلیٹ سے تعلق کی تردید

  • 3 hours ago
بنکاک  : سڑک دھنسنے سے گہرا گڑھا بن گیا، قریبی رہائشیوں کا انخلا

بنکاک : سڑک دھنسنے سے گہرا گڑھا بن گیا، قریبی رہائشیوں کا انخلا

  • 5 hours ago
پاکستان  سے مذاکرات کیلئے  آئی ایم ایف   وفد کی پاکستان آمد

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد

  • an hour ago
اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا

  • 4 hours ago
اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا

  • 6 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتیں مستحکم، فی تولہ 3.98 لاکھ روپے پر برقرار

ملک میں سونے کی قیمتیں مستحکم، فی تولہ 3.98 لاکھ روپے پر برقرار

  • 6 hours ago
ذیابیطس اور کیلے: کیا ذیابیطس کے مریض کیلے کھا سکتے ہیں؟

ذیابیطس اور کیلے: کیا ذیابیطس کے مریض کیلے کھا سکتے ہیں؟

  • an hour ago
ایشیا کپ: بنگلادیش کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: بنگلادیش کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 3 hours ago
ایف بی آر پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کا آغاز کرے ، سینیٹر فیصل واوڈا

ایف بی آر پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کا آغاز کرے ، سینیٹر فیصل واوڈا

  • 5 hours ago
ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ، ایرانی صدر

ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ، ایرانی صدر

  • an hour ago
لداخ میں مظاہرے اور پرتشدد واقعات: 4  افراد جاں بحق

لداخ میں مظاہرے اور پرتشدد واقعات: 4 افراد جاں بحق

  • an hour ago
Advertisement