Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کی گرفتاری، سلمان اکرم راجہ کا فلیٹ سے تعلق کی تردید

سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے کہا: "مجھے فلک جاوید کی گرفتاری کی بھی خبر نہیں ہے کیونکہ میں سارا دن جیل میں رہا ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 24th 2025, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کی گرفتاری، سلمان اکرم راجہ کا فلیٹ سے تعلق کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مذمت کی جا رہی ہے۔

فلک جاوید کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے کہا: "مجھے فلک جاوید کی گرفتاری کی بھی خبر نہیں ہے کیونکہ میں سارا دن جیل میں رہا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "فلک جاوید ہمارے پی ٹی آئی کے لاہور کے ایک ورکر جاوید احمد خان کی بیٹی اور میاں شکیل کی اہلیہ ہیں اور دونوں سے میرا بہت اچھا رشتہ ہے۔"

ذرائع کے مطابق فلک جاوید کو گزشتہ رات سیکٹر ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا، ان پر اشتعال انگیز مہم چلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد پھیلانے کا الزام ہے۔ جس پا ان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ فلک جاوید گزشتہ 16 ماہ سے روپوش تھیں۔

انہوں نے وضاحت کی: "پارٹی کے لاہور کے معاملات میں ان سے مشاورت رہتی ہے، لیکن میرے فلیٹ سے گرفتاری کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔"

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کے اسٹاف آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ "اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔"

محمد آصف نے مزید کہا کہ "سلمان اکرم راجہ کا اسلام آباد میں نہ تو کوئی مکان ہے اور نہ ہی کوئی فلیٹ ہے، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔"

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement