سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، مری اور گلیات میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، نوشہرہ، مردان، بنوں، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل






