ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹاکرا آج ہو گا،جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے گی
فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی فتح حاصل کر یں گے،شاہین شاہ آفریدی


دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ناک آؤٹ میچ آج کھیلا جائے گا ،میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا،جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ کے ٹائٹل کی دور سے باہر ہو جائے گی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا،جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان دوسرے نمبر پر ہے لیکن فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستان کو ہر صورت میں فتح درکار ہےجبکہ شکست کی صورت میں بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے، دوسری جانب شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی فتح حاصل کر یں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی اوپنر فخر زمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ انہیں سری لنکا کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر دشمناتھا کی ہیلمٹ پر گیند لگی تھی جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوئے ہیں جس میں سے 14 میں پاکستان فاتح رہا اور 2 میچ بنگلہ دیش کے نام رہے۔

گوگل نےجی میل صارفین کیلئےنیا بہترین فیچر متعارف کروا دایا
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 2 گھنٹے قبل

شہبازشریف آج امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ ملاقات کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ، ایرانی صدر
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے،مزید قرض مسائل کاحل نہیں،شہبازشریف
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد
- 14 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات،باہمی امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
- چند سیکنڈ قبل

مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں،وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل

لداخ میں مظاہرے اور پرتشدد واقعات: 4 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ذیابیطس اور کیلے: کیا ذیابیطس کے مریض کیلے کھا سکتے ہیں؟
- 14 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل