وزیراعظم سےبل گیٹس کی ملاقات،پولیوکے تداراک اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق
وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کی جانے والی جامع معاشی ریفارمز، ڈیجیٹلائزیشن میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی عملی اور مثبت تعاون کی خصوصی تعریف کی۔


نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوئے حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کی جانے والی جامع معاشی ریفارمز، ڈیجیٹلائزیشن میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی عملی اور مثبت تعاون کی خصوصی تعریف کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافہ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہریوں کیلئے اچھی خبر،وفاقی حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دیدی
- 6 گھنٹے قبل

بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر کی وضاحت: انکم ٹیکس فارم میں تبدیلی نہیں کی ، 30 ستمبر ڈیڈ لائن برقرار
- ایک گھنٹہ قبل

رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری
- 4 گھنٹے قبل

بنوں : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹبیل شہید
- 5 گھنٹے قبل

آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا ، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستا
- 5 گھنٹے قبل

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد
- 6 گھنٹے قبل

چاغی سیکورٹی فورسز کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ساف انڈر17 فائنل میں جگہ بنا لی
- ایک گھنٹہ قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کے ایکشن پر بھارت کو مرچیں لگ گئیں، آئی سی سی کو شکایت کر دی
- 5 گھنٹے قبل

میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور میسنجر میں اہم تبدیلی
- 39 منٹ قبل