یمن میں پاکستانی بحری جہاز پرڈرون حملہ، کپتان سمیت 24 افراد محصور،حکومت سے فوری مدد کی اپیل
پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے،جس پر عملے فوری مدد کی اپیل کی تھی۔


صنعا: یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی ہے،حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہےاور انہوں نے حکومت پاکستان سے فوری طور پر مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ یمن کی راس العیسیٰ بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے تیل لے کر یمن کی طرف جا رہا تھا، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے،اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی،جبکہ جہاز پر محصور پاکستانی شہریوں کی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس پر عملے نے وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز پر حوثی باغی موجود ہیں جو انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
ویڈیو میں عملے کا کہنا تھا کہ اگر جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے تو وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ عملے کی یہ اپیل اب بھی برقرار ہے اور وہ پاکستانی حکومت سے فوری عملی اقدامات کی امید کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے عام ہیں، صہیونی ریاست آئے روز یمن میں حملے کرتی رہتی ہے، کیونکہ یمن میں انصار اللہ تحریک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر میزائل داغتی رہتی ہے۔
جبکہ اسرائیل کی جانب سے یمن کی بندرگاہوں، آئل ریفائنریز اور اہم تنصیبات پر بمباری میں رواں سال امریکا بھی شامل ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی حوثیوں پر بمباری روک دی تھی۔

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے مریض رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے
- 32 منٹ قبل

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 بچے شہید ، 5 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستانی ٹیم اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی
- 2 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت
- 43 منٹ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
- 4 منٹ قبل

اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا
- 2 گھنٹے قبل