کرک :سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کامیاب مشترکہ کارروائی، 17 خوارجی جہنم واصل،متعدد زخمی
خفیہ اطلاع پر 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا،ذرائع


کرک:ـ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا،جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ضلع کرک کے علاقے درشہ خیل میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 17 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر(ڈی پی او)کا کہنا کہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
انہوں نےشہریوں کو ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ بھی نہ دیں، زخمی خوارج کی معلومات فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔جبکہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر درشہ خیل اور قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن میں 17 خوارج جہنم واصل ہوئے،جبکہ علاقے میں مزید خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل


