بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی جسمانی حالت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے


ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کے روز تیسرے بار آمنے سامنے ہوں گی، تاہم اس بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی کیمپ میں تشویش کی فضا ہے کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی جسمانی حالت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ہاردک پانڈیا، جو سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کر رہے تھے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر فوراً میدان سے باہر چلے گئے۔ دوسری جانب، ابھیشیک شرما کو نویں اوور میں دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہوا، جس کے بعد وہ بھی واک آؤٹ کر گئے اور بقیہ اننگز میں میدان میں نظر نہ آئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مورنے مورکل نے کہا "دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کی فٹنس کے مطابق کیا جائے گا۔"
مزید برآں، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے مورکل نے کہا کہ وہ ایک جارحانہ مزاج کے بولر ہیں، تاہم بھارتی بلے باز، خاص طور پر ابھیشیک شرما، ان کے خلاف پر اعتماد انداز میں میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا "شاہین اور ابھیشیک دونوں ہی اٹیکنگ انداز اپناتے ہیں، جو میچ کو دلچسپ اور سنسنی خیز بناتا ہے۔ تمام شائقین اس مقابلے کے شدت سے منتظر ہیں۔"

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل





