الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دریائے ستلج کے 2 ہزار متاثرہ خاندانوں میں راشن اور امداد تقسیم
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید وقاص جعفری نے کہا کہ مون سون کا موسم ختم ہو چکا ہے لیکن متاثرین کی مشکلات ابھی بھی جاری ہیں

الخدمت فاؤنڈیشن نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں ایک بڑی امدادی کارروائی کے دوران 2 ہزار خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن، مشروبات اور ظہرانہ فراہم کیا۔
قصور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن ان خاندانوں کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج کی طغیانی سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے، جس پر الخدمت کے رضاکاروں نے متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جہاں رضاکاروں نے دن رات خدمت انجام دی۔
سید وقاص جعفری نے کہا "رات کے اندھیروں میں اور دن کی روشنی میں خدمت کرنے والے رضاکار، اور مالی تعاون کرنے والے ڈونرز ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ان کے بغیر الخدمت کی یہ خدمات ممکن نہ تھیں۔"
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اب متاثرین کے گھروں سے پانی اتر چکا ہے اور وہ اپنی زندگیوں کو دوبارہ سنوارنے کے قابل ہو رہے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن ان دو ہزار خاندانوں کو راشن، امدادی سامان اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کر رہی ہے، اور ان کی مکمل بحالی تک تعاون جاری رکھے گی۔

تقریب میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری، الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی اور دیگر مقامی رہنما بھی شریک ہوئے۔
سید وقاص جعفری نے مختلف علاقوں میں الخدمت رضاکاروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبر سے کراچی، آزاد کشمیر اور گلگت تک رضاکاروں نے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔
بونیر میں متاثرین کو بچاتے ہوئے رضاکار ظہور نے اپنی جان قربان کی۔
رضاکار اسماعیل اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ ملک حامد متاثرہ علاقوں میں کھانا پہنچاتے ہوئے زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد انسانیت کے لیے خدمات انجام دینے والے وہ خاموش ہیروز ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 7 گھنٹے قبل

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 5 گھنٹے قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 5 گھنٹے قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 6 گھنٹے قبل










