ریفری کے سامنے پیشی کے بعد آئی سی سی نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رؤف پر ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی شائقین کو "0-6" کا اشارہ کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ خود ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بلے کو گن کی شکل دے کر خوشی کا اظہار کیا، جب کہ حارث رؤف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اور باؤنڈری کے قریب بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے ہوائی جہاز کے گرنے کا اشارہ کیا۔
بھارتی میڈیا اور بورڈ کی جانب سے ان اشاروں پر اعتراض کرتے ہوئے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔
بعد ازاں میچ ریفری کے سامنے پیشی کے بعد آئی سی سی نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے یہ مؤقف اپنایا کہ حارث نے قوم کی نمائندگی کی اور شائقین کا جواب ایک جذبے کے تحت دیا، اس لیے وہ اس جرمانے کی ادائیگی خود کریں گے۔ یاد رہے کہ اسی ایونٹ میں 14 ستمبر کو بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو پر بھی پریزینٹیشن کے دوران متنازع بیان دینے پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل




