وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
علاوہ ازاں احتجاجی مظاہرے میں سکھوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جنہوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا


نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کےخطاب کے دوران کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا،جس میں سکھوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنماؤں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
حتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
علاوہ ازاں احتجاجی مظاہرے میں سکھوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جنہوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 10 گھنٹے قبل

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 8 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 11 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 8 گھنٹے قبل

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 9 گھنٹے قبل

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 10 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل










