Advertisement
تجارت

سونا کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ،قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 29th 2025, 3:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونا کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ،قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک کی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کے نرخ بڑھنے سے عام آدمی کی پہنچ سے سونا باہر ہو گیا ہے

سونے کے نرخ میں آج 5 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ یکدم 59 ڈالر بڑھنے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 818 ڈالر کی نئی بلند سطح پرپہنچ گئی۔

 

Advertisement
Advertisement