پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، وزیر اعظم
اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان جلد دنیا میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر سامنے آئے گا، شہباز شریف کی لندن میں پریس کانفرنس

وزیراعظم نے کہا کہ فوج اور حکومت کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے اور اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان جلد دنیا میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر سامنے آئے گا۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، میں اور فیلڈ مارشل ہر قومی مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں، اقتصادی صورتحال کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جاتی ہے، دعا ہے یہ ہم آہنگی جاری رہے تاکہ ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔
وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تیل و گیس کی تلاش اور معدنی وسائل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی جب کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت بھی کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ بھارت کے ساتھ روایتی جنگ پاکستان نے جیت لی اور اگر امریکا بروقت مداخلت نہ کرتا تو صورتحال سنگین ہو سکتی تھی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ معرکہ حق میں بھارت کو شکست فاش دی۔ اللہ کے فضل اور عوام کی دعاؤں سے پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے دنیا کو دکھایا کہ ایٹمی پاکستان ہر میدان میں برتری رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے فلسطین کے مسئلے پر بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عرب سربراہی اجلاسوں میں پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء سے جاری غزہ کی تباہی تاریخِ حاضر میں ظلم کی بدترین مثال ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ بہت جلد اس مسئلے کا پائیدار حل نکل آئے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث حالیہ سیلابوں نے پنجاب اور سندھ میں شدید تباہی مچائی ہے، ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے اور فصلیں برباد ہوئیں، تاہم حکومت مشکلات پر قابو پا لے گی اور معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان طاقت کے حصول کی دوڑ میں شامل نہیں بلکہ خوشحالی، روزگار، زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے اور اگر نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے تو وہ حقیقی انقلاب لا سکتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

